گورکھپور18جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ڈاکٹر کفیل خان نے بڑے الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈراورپلازا کے مالک ستیش ناگیا اپنے بھائی کاشف پرحملے کے پیچھے تھے۔ڈاکٹر کافیل نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے حملہ کوانجام دلوایاہے۔دراصل میرے چاچا کی زمین پرستیش کی طرف سے قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ایف آر بھی اس کے بارے میں رجسٹرڈہے۔ ڈاکٹرکفیل نے مطالبہ کیا ہے کہ اب سی بی آئی کی طرف سے یا ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں معاملہ کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اب میں اپوزیشن پولیس کی طرف سے جانچ نہیں کرانا چاہتا۔